وہاڑی میں فادر ڈے تقریب، کیک کاٹا گیا ، امن و سلامتی کی دعا
سینٹ پال کیتھولک یوتھ گروپ کی ریورنڈ فادر عامر شہزاد کی قیادت میں تقریب
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) سینٹ پال کیتھولک یوتھ گروپ نے ریورنڈ فادر عامر شہزاد کی قیادت میں کیتھولک چرچ پیٹر ٹاؤن وہاڑی میں فادر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کیلسیا کے اراکین نے کیک کاٹا اور ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں ریورنڈ فادر عامر شہزاد نے دیگر شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فادر ڈے منانے کا مقصد والدین کی عزت و تکریم کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔
دیگر مقررین نے بھی والدین کی عظمت اور ان کے مقام کے حوالے سے خطاب کیا۔تقریب میں بابر شوکت ضلعی کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ وہاڑی، تحصیل کوآرڈینیٹر بوٹا مسیح، ممبر ضلعی امن کمیٹی ماسٹر ریاض مسیح، لیاقت کھوکھر سابق کونسلر، چودھری پرویز عنایت، چودھری عرفان رزاق، ذیشان لیاقت کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن مینارٹی پی پی 233، صفدر سابق کونسلر، نوید تاج، پاسٹر گلزار سہوترا، ڈاکٹر گلشیر، آفاق چوہان، شاہد فرزند سمیت دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔