گولڈن جوبلی تقریب،خورشید انور کی خدمات کو خراج عقیدت

گولڈن جوبلی تقریب،خورشید انور کی خدمات کو خراج عقیدت

جمخانہ کلب وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکتمرحوم خورشید انور کے ایصالِ ثواب،ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ضلع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بانی میاں خورشید انور کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حلقہ احباب کی طرف سے جمخانہ کلب میں تقریب زیر صدارت مرحوم کے قریبی دوست اور سماجی و ادبی شخصیت منیر احمد خان پہلوان ہوئی، مہمانان خصوصی میاں آصف خورشید، میاں نیرب خورشید، میاں اویس خورشید تھے ،مرحوم میاں خورشید انور کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، ضلع وہاڑی کی ترقی، امن و استحکام اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راؤ ساجد محمود گوگی،راؤ محمد شاہد نے کہا ضلع بنانے کے لیے میاں خورشید انور کی خدمات اور کاوشیں بہت زیادہ ہیں ،اس لیے انہیں ضلع بھر کے عوام کا محسن کہنا مناسب ہوگا ،وہ اپنے دور میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف اور ملکی معاملات سے آگاہ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے مختلف سیشنز کا اہتمام کرتے ، مختلف سیاسی جماعتوں سے جڑے افراد کے ساتھ روزانہ بیٹھک ان کا معمول تھا ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدور ارشاد حسین بھٹی، طاہر شریف گوجر،جماعت اسلامی کے رہنماء راؤ خلیل احمد،چودھری شاہد الطاف، یونس بھٹی،اور میاں وحیدالرحمن نے کہا ایسے شواہد موجود ہیں کہ وہ اپنے تمام سیاسی و ترقیاتی امور عوام کی مشاورت سے انجام دیتے ،پڑھے لکھے نوجوانوں کی ملازمت کے تقرر نامے گھر پہنچاتے جو کارکن اور ساتھی کچھ دن نہ ملتا تو پتہ جوئی کے لیے گھر پہنچ جاتے ،میاں خورشید انور نہ صرف ایک مدبر سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ عوامی خدمت، خلوص اور دور اندیشی کی علامت بھی تھے جن کے اعتراف میں وہاڑی بھر کے عوام میاں ثاقب خورشید سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں ،اسی لیے وہ دو بار تحصیل ناظم اور پانچ بار ایم پی اے بن چکے ہیں۔

مقررین کے مطابق عوام کی خدمت، مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی اور علاقائی تعمیر وترقی کا جنون انہیں ورثہ میں ملا ہے ۔میاں آصف خورشید نے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہاڑی کے عوام کی محبتوں نے انہیں ہمیشہ مقروض رکھا ہے ، عوام خوشحالی اور شہر کی ترقی عوام کے مسائل حل کرنے میں کبھی کمی نہیں آنے دی جائے گی ۔تقریب میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ ظفر شہزاد،سابق یو سی ناظم چودھری محمد سعید اختر،رانا فیض الرسول فیضی،ڈاکٹر چودھری حسن اقبال، محمد عدنان،چودھری ادریس،حاجی محمد جاوید،وقاص خان،ملک وقاص، کاشف کمبوہ،راؤ عمر، ضیاء الرسول قریشی، چودھری رمضان،سابق کونسلر عمار اعجاز، چودھری نذیر گوجر،چودھری اکبر علی سندھو،عبدالرؤف مدودی، راؤ اکرام،چودھری ذوالفقار،سرفراز پہوڑ، راؤ تصور، راجہ ریاض، ملک آصف زکریا، میاں ابراہیم خالد،ہدایت اللہ گوجر،طاہر جمیل گوجر، علی رضا،میاں اوصاف الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اختتام پر مرحوم میاں خورشید انور کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، ضلع وہاڑی کی ترقی، امن و استحکام اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں