باطل قوتوں سے مقابلے کیلئے امت یکجا ہوجائے ، مفتی عامر محمود
ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ اور۔۔۔
سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت، عدل، حق، حریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عظیم درس دیتا ہے ۔رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حق کی خاطر باطل قوتوں کے سامنے یکجا ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ تاکہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جا سکیں، جو ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔