کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کا قبضہ واپس دیا جائے ،پی سی جی اے

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کا قبضہ واپس دیا جائے ،پی سی جی اے

کاٹن ایکسچینج بلڈنگ تاریخی طور پر کپاس کی تجارت کا مرکز رہی، شام لال

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے تاریخی کاٹن ایکسچینج بلڈنگ میں جاری تعطل اور سرگرمیوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کو فوری قبضہ واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔چیئرمین پی سی جی اے شام لال منگلانی نے کہا کہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کئی دہائیوں سے پاکستان کے کاٹن سیکٹر کا اہم ادارہ رہی ہے جو کاشتکاروں، جنرز، تاجروں، برآمد کنندگان اور ٹیکسٹائل ملز کو اہم خدمات فراہم کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ تاریخی طور پر کپاس کی تجارت کا مرکزی مرکز رہی ہے اور اس کی بندش سے شعبے سے وابستہ متعدد کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ پی سی جی اے کے مطابق مضبوط کاٹن سیکٹر کیلئے مضبوط اداروں کا فعال ہونا ناگزیر ہے ۔ایسوسی ایشن نے بالخصوص کے سی اے کی ایچ وی آئی لیبارٹری کی بندش پر بھی تشویش ظاہر کی جو عالمی سطح پر کپاس کے معیار کی جانچ کیلئے تسلیم شدہ ادارہ ہے ۔شام لال منگلانی نے مطالبہ کیا کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کا قبضہ فوری طور پر کراچی کاٹن ایسوسی ایشن اور قانونی کرایہ داروں کو واپس دیا جائے تاکہ معمول کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور کاٹن انڈسٹری کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں