گھر چوری کی کوشش پالتو کتا مار ڈالا

 گھر چوری کی کوشش  پالتو کتا مار ڈالا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھر چوری کی کوشش کے دوران نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور جاتے ہوئے گھر ۔۔۔

کے پالتو کتے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر چوری کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان واپسی پر گھر کے پالتو کتے پر بہیمانہ تشدد کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں جانور ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان شدید خوف و ہراس اور صدمے میں مبتلا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں