عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :عثمان طاہر

عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :عثمان طاہر

سکیورٹی انتظامات کے تحت جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جا رہی : ڈی پی او

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر 8 محرم الحرام کے جلوس روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے علی پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور روایتی ماتمی جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات، روٹس اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دونوں افسران نے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، پینے کے صاف پانی، بیریئرز، ایمرجنسی سروسز اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عزاداران اپنے مذہبی فرائض پرامن ماحول میں ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں