دسویں محرم کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا، انتظامات مکمل

دسویں محرم کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا، انتظامات مکمل

جلوس روٹس سیل، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی نگرانی کی جائے گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج بروز جمعہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 سے برآمد ہوگا جس کیلئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلوس اپنے مقررہ راستوں اہل حدیث روڈ، گپی چوک، جامع مسجد روڈ، چوک سنگلانوالہ، کچہری بازار، ایوب چوک، ریلوے روڈ اور پرانا خانیوال روڈ سے گزرے گا جبکہ ان تمام راستوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا جائے گا۔ ایوب چوک میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ پورے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی تاکہ عزاداروں کی حفاظت اور جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں