وارداتیں :لاکھوں مالیت کا سامان اور مویشی چوری
تین مختلف وارداتوں کے مقدمات درج، ملزموں کی تلاش جاری
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نامعلوم چوروں نے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی اور مویشی چوری کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چک 568 ٹی ڈی میں زیر تعمیر مکان کا مین گیٹ توڑ کر ونڈوز، سریا اور پانی کی موٹر سمیت پچاس ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ دوسری واردات میں چک 582 ٹی ڈی کے ایک کریانہ سٹور کی چھت میں نقب لگا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، سولر سپلائی، بیٹری، سگریٹ، گھی اور دیگر سامان سمیت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال چوری کر لیا گیا۔ جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقے ڈوگر کلاسرہ میں گھر کے صحن سے دو بکرے اور ایک بکری مالیتی دو لاکھ دس ہزار روپے چوری کر لیے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔