کبیروالا :بھرے بازار میں فائرنگ، دو نوجوان زخمی

کبیروالا :بھرے بازار میں  فائرنگ، دو نوجوان زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کبیروالا میں لاقانونیت کی انتہا دیکھنے میں آئی جہاں بھرے بازار میں فائرنگ کے واقعہ میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کبیروالا کے علاقے پرانا اڈا میں جابر اور سہیل نے مبینہ طور پر شرجیل اور بن امجد پر پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے باعث بازار میں شدید خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کیا، جہاں شرجیل کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں یونین رہنما محمد حسین بھٹی اور نمبردار راؤ امجد کے بیٹے شامل ہیں۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے کبیروالا میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں