ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی، زیادتی ختم کرنے کا مطالبہ
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)سابقہ کونسلر مقصود احمد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے والے غریب ورکرز کی تنخواہوں سے کٹوتی سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مزدور شدید گرمی میں پورا مہینہ محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، لیکن ماہانہ ادائیگی کے وقت ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ۔ بعض اوقات انہیں آدھی تنخواہ دی جاتی ہے یا پھر دو سے پانچ ہزار روپے تک کی ناجائز کٹوتی کر کے بقایاجات ادا کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ورکرز پہلے ہی بے روزگاری کے باعث مجبوراً اس شعبے میں آئے ہیں اور نوکری کے خوف سے خاموش ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔