شہدائے کربلا کے موضوع پر محفل پاک کا انعقاد

 شہدائے کربلا کے موضوع  پر محفل پاک کا انعقاد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جامع مسجد گنبد خضرٰی نو 11 ڈبلیو بی وہاڑی میں شہدائے کربلا کے موضوع پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کی نقابت کے فرائض محمد اویس نے انجام دیے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مہتمم مسجد گنبد خضرٰی قاری محمد عزیر نے حاصل کی جبکہ حافظ نعیم عطاری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا قاضی محمد وہاج قادری نے شہدائے کربلا کی دین اسلام کے لیے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا۔محفل کی صدارت پیر سمیع اللہ کرامتی رزاقی نے کی۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گجر، صدر گارمنٹس ایسوسی ایشن وہاڑی رانا تصور علی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں