قصبہ گجرات کو تحصیل بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری، ساجد اشرف

قصبہ گجرات کو تحصیل بنانا سب کی  مشترکہ ذمہ داری، ساجد اشرف

قصبہ گجرات (نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر ساجد محمود اشرف نے کہا ہے کہ قصبہ گجرات کو تحصیل کا درجہ دلوانا کسی ایک فرد یا سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا مشترکہ مشن ہے۔

 اس مقصد کے حصول کے لیے عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، وکلاء، تاجروں اور ہر مکتبئہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اعلانات اور بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ہر فرد کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر ساجد محمود اشرف نے بتایا کہ وہ قصبہ گجرات کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے ضروری دستاویزات متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچا رہے ہیں تاکہ علاقے کے دیرینہ مطالبے کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے ۔ انہوں نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ کوششیں کریں، کیونکہ اجتماعی جدوجہد سے ہی قصبہ گجرات کو اس کا جائز حق، یعنی تحصیل کا درجہ، دلایا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں