بغیر ترپال مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کا شاہراہوں پر راج
ٹھٹھہ صادق آباد کے شہری سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بغیر ترپال مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کا شاہراہوں پر راج، شہری سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،ٹریفک اورپٹرولنگ پولیس نے خاموشی اختیار کرلی۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر ٹھٹھہ صادق آباد پل 14 نواح کے علاقوں میں بغیر ترپال مٹی سے لوڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کی صحت اور جان دونوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیور بھی کھلے عام سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیاں دوڑاتے نظر آتے ہیں۔
ان تیز رفتار بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی اور دھول شہریوں کے لیے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس پرویز والا ٹھٹھہ صادق آباد کی غفلت لاپرواہی کے باعث ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو رہی، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14 نواح کے عوامی سماجی شہری تاجر حلقوں نے ڈی پی او خانیوال ڈی ایس پی ٹریفک خانیوال ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔