بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت
میلسی (نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شیخ حسنین رضا نے مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 جولائی 2026 تک پروگرام کے تحت اپنی رقم کی ڈیجیٹل والٹ میں منتقلی کا عمل مکمل کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت بے نظیر کفالت پروگرام کی ادائیگی براہِ راست مستحق خاتون کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائے گی، جس سے رقم کی وصولی کا عمل زیادہ محفوظ، شفاف اور تیز ہو جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ نئے طریقہ کار میں ایجنٹ یا کیش ادائیگی کا کوئی کردار نہیں ہوگا، بلکہ مستحق خواتین اپنی رقم براہِ راست اپنے کنٹرول میں وصول کر سکیں گی۔ شیخ حسنین رضا کے مطابق دفتر آنے سے قبل مستحق خواتین اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور زیر استعمال موبائل فون ساتھ لائیں۔