پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کیساتھ ناانصافی، ملک فاروق

پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام  کیساتھ ناانصافی، ملک فاروق

گگو منڈی (نامہ نگار)صدر ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن گگو منڈی ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام سے ناانصافی ہے۔۔۔

 حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے حکومتی فیصلے نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو شدید مایوس کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا موقع ضائع کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں