میپکو عظیم آباد میں اوور بلنگ کی شکایات، شفاف آڈٹ کا مطالبہ

 میپکو عظیم آباد میں اوور بلنگ کی  شکایات، شفاف آڈٹ کا مطالبہ

گگو منڈی(نامہ نگار)میپکو سب ڈویژن عظیم آباد کے متعدد صارفین نے تین ماہ کے دوران مبینہ اوور بلنگ، بوگس ایوریج بلوں اور ڈٹیکشن بلوں کے اجراء پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 متاثرہ شہریوں کا مؤقف ہے کہ ان سے اصل بجلی کے استعمال سے کہیں زیادہ بل وصول کیے گئے ، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو سب ڈویژن عظیم آباد میں گزشتہ تین ماہ کے دوران جاری کیے گئے تمام ایوریج بلوں اور ڈٹیکشن بلوں کا آزادانہ اور شفاف آڈٹ کرایا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر غیر جانبدارانہ آڈٹ کیا جائے تو مبینہ اوور بلنگ اور بے ضابطگیوں کی حقیقت سامنے آ سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں