محفلِ مسالمہ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش

محفلِ مسالمہ، شہدائے کربلا کی عظیم  قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پاکستان سرائیکی رائٹرز فورم کی محفلِ مسالمہ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت، واقعئہ کربلا کو حق، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام قرار۔

 تفصیل کے مطابق پاکستان سرائیکی رائٹرز فورم کے زیر اہتمام باب ارقم سائنس کالج شیخ عمر میں محفلِ مسالمہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز سئیں اقبال ناصر کی تلاوتِ کلام پاک، سید وقار الحسن شاہ کی نعت اور قاری محمد حنیف باروی کی منقبت سے ہوا جبکہ نظامت اشرف مشکور نے کی۔ محفل کی صدارت حاجی سلطان محمود نے کی، ملک محمد ارشد مہمانِ خصوصی، محمد تنویر مہمانِ اعزاز تھے جبکہ رائے مہتاب پرہاڑ، سئیں شاہد خان گرمانی، سئیں ملک غلام اکبر، ملک لیاقت، سئیں طارق خان گرمانی اور سئیں ملک غلام صادق نے خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں