ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،یوسف چھینہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جبہ کی ہدایت کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔