بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی

بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار دو افراد شدید زخمی

میلسی (نامہ نگار)میلسی ملتان روڈ پر ڈھمکی پل کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔۔۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار سڑک کراس کر رہے تھے کہ ایک بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ زخمیوں کی شناخت محمد فیاض ولد امام اور سجاد ولد عظیم کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی معائنے میں محمد فیاض کی حالت انتہائی تشویشناک پائی گئی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے انہیں مصنوعی سانس (سی پی آر) دیکر دل کی دھڑکن بحال کرنیکی کوشش کی۔بعدازاں دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں