نوسرباز شہری سے لاکھوں کی نقدی ہتھیا کر فرار
ملتان (کرائم رپورٹر )نیوملتان پولیس نے شہری سے نوسربازی سے لاکھوں کی نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
پولیس کو عدنان نے بتایا کہ بینک سے چھے لاکھ کی رقم نکلوائی بینک کے اندر ہی نامعلوم شخص میرے پاس آیا باتوں میں الجھاکر پیسے سیدھے کرنے کے بہانے دو لاکھ دس ہزار نکال کر فرار ہوگیا ۔