بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں غیر قانونی کٹوتی، ایک شخص گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم  میں غیر قانونی کٹوتی، ایک شخص گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن عباس کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق سرور شہید کے رہائشی فیاض نے ایک مستحق خاتون سے امدادی رقم نکلوانے کے عوض ایک ہزار روپے غیر قانونی طور پر وصول کیے ۔ شکایت موصول ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں