پنجاب ٹیچرز یونین کا دھرنا مطالبات منظور نہ ہونے پر وارننگ

پنجاب ٹیچرز یونین کا دھرنا مطالبات منظور نہ ہونے پر وارننگ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر کوٹ ادو میں ضلعی صدر ظفر اقبال قریشی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

جس میں اساتذہ، معلمات، سرکاری ملازمین اور یونین عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سینئر وائس چیئرمین امام دین ملک نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ فوری ختم کی جائے۔ ، لیو انکیشمنٹ، پنشن اور گریجویٹی کا سابقہ نظام بحال کیا جائے ، 17 اے کوٹہ بحال، انگلش لینگویج ٹریننگ سے متعلق تحفظات دور، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایس ایس ای اساتذہ کو ریگولر، 45 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس، وفاق کے برابر تنخواہیں و مراعات اور ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں