چندر بھان فلڈ بند مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
کمشنر ڈی جی خان کا دورہ علی پور، زیر تعمیر سہولت بازار ٹھیکیدار کی کام میں سست روی پر سرزنش، زیر تعمیر حفاظتی بند میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت کا بھی جائزہمحکمہ آبپاشی کے افسر بند کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں:عثمان طاہر،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کا بھی دورہ ، مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
فتح پور جنوبی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار)کمشنر ڈی جی خان کا دورہ علی پور زیر تعمیر سہولت بازار علی پور کے ٹھیکدار کی کام میں سست روی پر سرزنش زیر تعمیر چندر بھان بندھ حفاظتی میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت کا بھی جائزہ لیا موقع پر موجود اریگیشن افسران کو بندھ کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا حکم دے دیا ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کا بھی وزٹ مریضوں کو سہولیات مہیا کرنے میں کوئی کمی نہ کی جائے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے علی پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک تفصیلی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور ذیشان شریف قیصرانی اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے انہوں نے چندر بھان فلڈ پروٹیکشن بند، قائداعظم روڈ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، چیف انجینئر اریگیشن رانا ذوالفقار علی، سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایگزیکٹو انجینئر اریگیشن، اسسٹنٹ کمشنر علی پور ذیشان غزلانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر نے پنجند روڈ سے تقریباً 24 کلومیٹر سفر کرکے چندر بھان فلڈ پروٹیکشن بند کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج، ادویات اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور معیاری علاج فراہم کیا جائے ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری طبی سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور بہتر شہری ماحول کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔