تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے ،فیصل سلیم

تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے ،فیصل سلیم

سبزی وغلہ منڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے ، ڈی سی

ملتا ن( وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سبزی و غلہ منڈی کی اپ گریڈیشن کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ منڈیوں میں سیوریج، صفائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ تاجروں، کسانوں اور خریداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور منڈیوں کا ماحول مزید منظم اور صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے منڈیوں میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کا ٹاسک دیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف موثر اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں ختم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں