مون سون بارشیں،واسا ہائی الرٹ

مون  سون  بارشیں،واسا ہائی  الرٹ

سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسر، فیلڈ سٹاف ہنگامی بنیاد پر طلب ، بارش کے بعد نکاسی آب آپریشن یقینی بنانے کی حکم، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر میپکو حکام سے ہنگامی رابطہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایم ڈی واسا فیصل شوکت کا مختلف علاقوں کا دورہ، محکمے کی حکمت عملی پر اظہا ر اطمینان

ملتان (لیڈی رپورٹر)سوموار کی شب مون سون بارش کا موسلادھار سلسلہ شروع ہوتے ہی مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید،کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ہائی الرٹ جاری کردیا اور تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسر، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز اور علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے آپریشن کا معائنہ کیا اور لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈسپوزل اسٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراؤں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اس دوران ایم ڈی واسا نے شہر کی مختلف اہم شاہراؤں پر بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لئے پانڈنگ پوائنٹس پر کروائے گئے بور کے ذریعے پانی کی زیر زمین ری چارجنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور اس حکمت عملی کو کامیاب اور خوش آئند قرار دیا اس دوران انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد کو میپکو حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی بحال کروانے اور ڈسپوزل اسٹیشن کو جنریٹر پر چلانے کا حکم دیا اس دوران ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ حفیظ اللہ لغاری اور تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...