وارداتیں، موٹرسائیکلیں چھین لیں، مزاحمت پر نوجوان زخمی

وارداتیں، موٹرسائیکلیں چھین لیں، مزاحمت پر نوجوان زخمی

زخمی شخص ہسپتال منتقل، ڈاکو وارداتوں کے بعد فرار ، علاقے کی ناکہ بندی

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)رحیم یار خان میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے دوران مسلح ڈاکو دو موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ ایک واردات میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پہلی واردات میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی منظور احمد رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر اڈا باغ و بہار جا رہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ ملزمان ان سے تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔دوسری واردات موسیٰ والا باغ و بہار کے رہائشی 25 سالہ خالد حیات کے ساتھ پیش آئی، جو اڈا 121 ون ایل پر چاول اور چھولے کی ریڑھی لگاتا ہے ۔ وہ علی الصبح گھر سے روزگار کے لیے جا رہا تھا کہ چک 103 ون ایل کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے اس کی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ موٹرسائیکل نہ روکنے پر ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خالد حیات کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...