انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات، چیئرمین بورڈ کا مراکز کا معائنہ
نقل کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ،لیبارٹری سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے انٹرمیڈیٹ کے جاری عملی امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات، لیبارٹری سہولیات اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نزد کمپنی باغ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپیوٹر لیب میں دستیاب سہولیات، کمپیوٹرز کی کارکردگی اور بائیولوجی لیبارٹری میں امتحانی سامان، کیمیکلز اور ضروری آلات کا معائنہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے طلبہ بلاک نمبر 17 کا دورہ کیا اور سائنس لیبارٹریز میں جاری عملی امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کو عملی امتحانات کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments