سی سی ڈی مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

سی سی ڈی مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

گرفتار ہونیوالے ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، سرچ آپریشن جاری

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں سی سی ڈی نے کارروائی کی جس کے دوران دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی قوم وٹو اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور تھانہ صدر و تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔کارروائی کے بعد زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...