جماعت اسلامی ہر نشست پر بلدیاتی امیدوار لائے گی،محمد اسلم

جماعت اسلامی ہر نشست پر بلدیاتی امیدوار لائے گی،محمد اسلم

ضلعی امیر ملتان کا جلال پور پیروالا کادورہ، کارکنوں سے ملکی صورتحال پر گفتگو

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ہر نشست پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ عوام ملکی سالمیت اور معاشی استحکام کے لیے جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل جلال پور پیروالا کے تفصیلی دورے کے دوران جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا انتخاب ضروری ہے ۔دورے کے دوران ضلعی امیر نے جماعت اسلامی کے رکن ملک اللہ بخش کھلو ایڈووکیٹ کی والدہ، حافظ غلام علی شیخ کے صاحبزادے محمد طحہ اور رکن جماعت اسلامی حافظ محمد شوکت کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔حافظ محمد اسلم نے جماعت اسلامی کے بزرگ رکن محمد طیب صدیقی، محمد سلیم ربانی اور معاذ محمود انصاری سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر امیر زون عدیل کریم بھٹی، امیر سٹی چودھری عبدالحمید، قیم زون حافظ محمد یوسف، بزرگ رکن حکیم خالد انصاری اور صدر جماعت اسلامی یوتھ خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...