کوٹ ادو،14 سالہ لڑکا اور دو لڑکیاں لاپتا،مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں اغوا، مبینہ اغوا بہ نیتِ زنا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے الگ الگ واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔۔
۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چک نمبر 568 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد حبیب شاکر نے رپورٹ درج کرائی کہ ان کا 14 سالہ بیٹا علی حسن پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا، جس پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے جنوں غیر مستقل میں محمد رفیق کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق مرسلین، امجد اور ایک نامعلوم شخص پر ان کی 16 سالہ بیٹی مدیحہ رفیق کو مبینہ طور پر اغوا بہ نیتِ زنا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔اسی طرح تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے بیٹ ملانہ میں محمد ماجد نے مقدمہ درج کرایا۔ کہ منیر، محمد شفیق عرف شقی اور محمد نادر نے مبینہ طور پر ان کی 15 سالہ بیٹی انیلہ بی بی کو اغوا کر لیا۔دریں اثنا تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع سدھاری میں رانی مائی نے مقدمہ درج کرایا کہ محمد شہزاد مبینہ طور پر بری نیت سے ان کے گھر میں داخل ہوا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments