گھر کی دیواریں گراکر گلی نکالنے کی کوشش، یتیم بچوں پر تشدد

گھر کی دیواریں گراکر گلی نکالنے کی کوشش، یتیم بچوں پر تشدد

بااثر ملزموں کیخلاف کارروائی ، شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بیوہ کی مطالبہ

مونڈکا (نامہ نگار)بستی ہوت والا موضع پتنی کی رہائشی بیوہ خاتون نے متعدد افراد پر گھر کی دیواریں گرا کر راستہ نکالنے کی کوشش اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔بیوہ امیر مائی زوجہ عزیز الرحمن نے الزام لگایا کہ محمد ارشاد، غلام عباس، محمد شاہد، محمد شفیق، محمد طاہر، محمد مجاہد، محمد زبیر اور عبدالقادر سمیت دیگر افراد مبینہ طور پر کئی مرتبہ اسے اور اس کے یتیم بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اس کے ملکیتی گھر کی دیواریں گرا کر گھر کے اندر سے گزرگاہ بنانے کے لیے جگہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس پر اس نے پولیس کو شکایت بھی کی، تاہم اس کی شنوائی نہیں ہوئی۔امیر مائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ملزمان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملزمان کے خلاف کارروائی اور اسے و اس کے بیٹے کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...