دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کیپکو روڈ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم،3افراد زخمی،ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔۔
،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے علاقہ کیپکو روڈکے قریب2موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے آتے ہوئے مبینہ طور پرتیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 3افراد زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پرریسکیو1122 کی ایمبولینس موقع پرپہنچ گئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادومنتقل کردیا،زخمی ہونے والوں میں حاجی لالو کے بیٹے غلام فرید،غلام حسن کے بیٹے کمال اور محمد علی کے بیٹے منظور شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments