پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

حکومت عوام دشمن فیصلے واپس لے ‘ 7اگست کو ملک گیر دھرنے دینگے ‘ قائدین

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ، پیٹرولیم لیوی میں اضافے اور آئل مارکیٹنگ پالیسیوں کے باعث عوام پر بڑھتے معاشی بوجھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی، جنرل سیکرٹری پروفیسر بشیر احمد، نائب صدر رانا شمشاد اختر اور امیر شہر پروفیسر افتخار ہاشمی نے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی مشکلات سے دوچار کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 اگست 2026ء کو ملک گیر احتجاج اور دھرنے دیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...