ناجائز مزدا اسٹینڈز، تجاوزات سے ٹریفک نظام شدید متاثر
ریلوے پھاٹک ٹاور چوک پر تجاوزات، شہریوں کا فوری آپریشن کرانے کا مطالبہ
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) شہر اور گردونواح میں خانیوال چوک اور ریلوے پھاٹک ٹاور کے اطراف مبینہ ناجائز مزدا اسٹینڈز اور تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔ شہریوں کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب مستقل مزدا اڈے اور فروٹ ریڑھیاں قائم ہونے سے راستہ مزید تنگ ہوگیا ہے ، جس کے باعث عام ٹریفک کا گزرنا محال اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار بلدیہ پیرا فورس کو تجاوزات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال مؤثر کارروائی نہیں ہوسکی۔ محمد لطیف، محمد حمزہ، شکیل احمد، محمد رفیق اور محمد گلزار نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پھاٹک ٹاور چوک اور اطراف میں فوری گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔ شہریوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے ٹریفک کی روانی بحال اور حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments