مظفرگڑھ میں عالمی یوم ہیپاٹائٹس پر آگاہی واک کا انعقاد
ماہرین نے بروقت تشخیص، علاج، احتیاط اور ہیپاٹائٹس بی ویکسی نیشن پر زور دیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر عوام میں بیماری سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک اور خصوصی معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ فیملی میڈیسن کے زیر اہتمام پروگرام میں ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے نے شرکت کی۔ انچارج فیملی میڈیسن ڈاکٹر شعیب شجراء نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش بیماری ہے ، جس پر بروقت تشخیص، مناسب علاج اور احتیاطی تدابیر سے قابو پایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے صحت مند طرز زندگی اپنانے اور ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کرانے پر زور دیا۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال صحت سے متعلق آگاہی کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ماہرین نے صاف پانی، محفوظ طبی طریقہ کار اور خون کی اسکریننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments