میپکو، 7 لائن مین فرسٹ اہلکاروں کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن

میپکو، 7 لائن مین فرسٹ اہلکاروں  کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے اپ گریڈیشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں لائن مین فرسٹ عہدے کے 7 اہلکاروں کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 11 سے سکیل 13 میں ترقی دے دی۔

ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک کی منظوری سے اپ گریڈ کیے جانے والے اہلکاروں میں محمد اکرم، اختر عباس اوبھایہ، محمد معراج عفان، عبدالقیوم، طاہر یوسف، سعید احمد شاہین اور محمد رفاقت علی شامل ہیں۔میپکو انتظامیہ کے مطابق اہلکاروں کی اپ گریڈیشن قواعد و ضوابط اور اپ گریڈیشن بورڈ کی سفارشات کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...