آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت فراہم کر دئیے :نوابزادہ افتخار
مونڈکا (نامہ نگار) مرکزی رہنما و سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی سے متعلق ناقابل تردید ثبوت آزاد کشمیر کے بااختیار اداروں کو فراہم کردیئے ہیں۔
پہلے مرحلے کے انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات دوسرے مرحلے کے انتخابات سے قبل دور کیے جائیں، بصورت دیگر پیپلزپارٹی سخت اقدامات اٹھانے میں حق بجانب ہوگی، مبینہ دھاندلی سے مسئلہ کشمیر پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments