پیپلزپارٹی کشمیر الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی،مخدوم احمد
کشمیری عوام پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں
ملتان( لیڈی رپورٹر)صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اپنی رہائشگاہ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ د یا۔اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، سید عطاء حیدر گیلانی، ملک ریاض حسین سامٹیہ، راؤ ساجد علی، رانا محمد انتظار، رانا عبدالرحمن خان، رانا ذیشان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ عشائیہ تقریب میں گفتگو کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات، پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پارٹی کی تنظیم، کشمیر کمیٹی اور کارکنان دن رات انتخابی مہم کو مؤثر بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور عوامی خدمت کے جذبے پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ انشاء اللہ پارٹی کارکنوں کی محنت اور عوام کی حمایت سے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments