ایف آئی اے ،خاتون کی غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے ،خاتون کی غیر قانونی  راستے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام

ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کی غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی - سائرہ ناہید نامی خاتون وزٹ ویزے پر فلائٹ کے ذریعے ترکی جا رہی تھی۔

خاتون مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ترکی سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانا تھا۔مسافر فیصل آباد کے رہائشی ایجنٹ سے رابطے میں تھی۔ ایجنٹ نے خاتون مسافر کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے ایجنٹ نے خاتون مسافر سے 10 لاکھ روپے بطور ایڈوانس ہتھیائے اور بقیہ رقوم اٹلی پہنچ کر ادا کرنا تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...