کوٹ ادو پولیس : سب انسپکٹرز سمیت متعدد اہلکاروں کے تبادلے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو منصور قمر کے احکامات پر ضلع پولیس میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں کے تبادلے کردیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر ضیاء الرحمن کو کچہری کوٹ ادو سے اینٹی وہیکل ٹیم سرکل کوٹ ادو، سب انسپکٹر شبیر حسین کو تھانہ سٹی سے انچارج کچہری ڈیوٹی، سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو ایس ایس او آئی یو سرکل سنانواں سے انویسٹی گیشن تھانہ سنانواں اور سب انسپکٹر محمد صابر کو تھانہ سنانواں سے انچارج ایس ایس او آئی یو سرکل سنانواں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم کو انویسٹی گیشن تھانہ دائرہ دین پناہ، محمد یوسف کو اضافی چارج ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جبکہ متعدد کانسٹیبلز کو مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments