کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری پریشان

 کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ  لوڈشیڈنگ شہری پریشان

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو شہر اور گردونواح میں مہینے کے آخری دنوں کے دوران غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ میں تشویشناک اضافہ ہوگیا، بجلی کی بندش کا دورانیہ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

شہریوں کے مطابق دائرہ فیڈر 1، دائرہ فیڈر 2، سٹی فیڈر 1، سٹی فیڈر 2 سمیت بیشتر شہری و دیہی فیڈرز پر رات اور دوپہر کے اوقات میں مسلسل 3،3 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے ۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی بندش سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ کاروباری، تعلیمی اور گھریلو سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...