تشدد کیس، استاد کوہتھکڑیاں، منہ پر کپڑا ڈال دیا، ویڈیو وائرل

 تشدد کیس، استاد کوہتھکڑیاں، منہ پر کپڑا ڈال دیا، ویڈیو وائرل

نجی اکیڈمی میں استاد کا طالب علم پر تشدد ،لواحقین نے مقدمہ درج کروایا

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) نجی اکیڈمی میں طالب علم پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار استاد کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور منہ پر کالا کپڑا ڈال کر ویڈیو وائرل کردی گئی ۔ نجی اکیڈمی میں زیرِ تعلیم 14 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا ،طالب علم کے اہلِ خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کرادیا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گرفتار استاد کے منہ پر کالا کپڑا چڑھادیا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر اسے عوام کے سامنے پیش کیا۔

مزید برآں، اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی گئیں، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اس عمل کو غیرمناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے دوسری جانب شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی ۔ پولیس حکام کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آسکا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...