عوامی فلاح کے منصوبوں کا نیا دور شروع ہوچکا : شمیلہ اسلم
جدید بس سروس کا اجرا عوام کے لیے قابلِ قدر تحفہ ہے : سابق ایم پی اے
وہاڑی (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، خواتین کی بہبود، نوجوانوں کی ترقی اور جدید سفری سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں وہاڑی، بورے والا اور دیگر علاقوں کے درمیان جدید بس سروس کا اجرا عوام کے لیے قابلِ قدر تحفہ ہے ۔ اس منصوبے سے طلبہ، خواتین، بزرگ شہری، ملازمت پیشہ افراد اور محنت کش طبقے کو محفوظ، آرام دہ اور باوقار سفری سہولت میسر آئی ہے ، جبکہ سفری اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی رہنما محمد امین چوہدری بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments