حیسکو وفد کا میپکو ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ، جدید نظام کو سراہا

حیسکو وفد کا میپکو ٹرانسفارمر ریکلیمیشن  ورکشاپ، جدید نظام کو سراہا

ملتان(خصوصی رپورٹر)حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے اعلیٰ سطحی وفد نے میپکو کی ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ ملتان کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی، معیاری ریکلیمیشن سسٹم، کوالٹی کنٹرول، حفاظتی انتظامات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جاری آپریشنز کو سراہا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ثاقب اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر عبدالرؤف سنگھیڑا نے وفد کو ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات، آئل ری جنریشن پلانٹ، ویکیوم ڈرائنگ، ٹرانسفارمر ٹیسٹنگ لیبارٹری، کوالٹی کنٹرول سسٹم، حفاظتی اقدامات اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی۔ حیسکو وفد میں چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز طفیل حسین، ایڈیشنل منیجر عبدالحفیظ اور ڈپٹی منیجر محب علی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...