کچا کھوہ،باغ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

کچا کھوہ،باغ سے نوجوان  لڑکی کی لاش برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ کچاکھوہ کی حدود میں وہاڑی موڑ کے قریب باغ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔۔

 جس کی شناخت سدرہ بی بی سکنہ لاہور کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفیہ خانہ بدوش تھی اور کافی عرصے سے کچاکھوہ میں رہائش پذیر تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ کچاکھوہ نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد واقعے کے اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...