ڈپٹی کمشنر کا صنعت زار کا دورہ، خواتین کو ہنر سکھانے پر زور

ڈپٹی کمشنر کا صنعت زار کا دورہ، خواتین کو ہنر سکھانے پر زور

ہمت کارڈز، معاون آلات ،تربیتی سہولتوں کا جائزہ ، مارکیٹ ڈیمانڈ پر توجہ کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر، صنعت زار اور ڈسپلے سنٹر کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمت کارڈز، معاون آلات کی فراہمی سمیت دیگر فلاحی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار میں آئی ٹی، بیوٹیشن، ڈریس میکنگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر ہنر کی تربیت کے لیے جاری سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر تربیت طالبات سے مختلف سوالات کرکے ان کی استعداد کار کا جائزہ لیا اور تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔حنا ارشد نے ڈسپلے سنٹر میں خواتین کی تیار کردہ کڑھائی اور دیگر مصنوعات بھی دیکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں زیادہ طلب رکھنے والی مصنوعات کی تیاری سے متعلق کلاسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ خواتین کو ہنر کے ساتھ روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آسکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈسپلے سنٹر میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ وہ حکومتی سہولیات اور تربیتی پروگراموں سے مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 14 اگست کی مناسبت سے صنعت زار میں پودا بھی لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...