مختلف ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق، 3 افراد زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 16 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے ستھرا پنجاب کے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں عباس موٹر سائیکل پر مکہ والا کے قریب جا رہا تھا کہ تیزرفتار شہزور ڈالہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میںعباس شدید زخمی ہوگیا، جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے شہزور ڈرائیور جبار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسرے واقعے میں تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر کے قریب ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اسلم نے مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل سوار رحمان علی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔تیسرے حادثے میں تھانہ کوتوالی کے علاقے چونگی نمبر 9 کے قریب تیزرفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 30 سالہ راجو اور 23 سالہ سانول زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے دونوں کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments