مکہ معاہدہ کی خوشی میں ضلع کونسل میں تقریب کا انعقاد

مکہ معاہدہ کی خوشی میں ضلع کونسل میں تقریب کا انعقاد

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرائے گئے ملی نغمے بھی پیش معاہدہ باہمی اعتماد، اتحاد، امن اور تعاون کے نئے دور کی علامت :علی سمیر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی خوشی میں ضلع کونسل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر نے تقریب میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرائے ، جبکہ اس موقع پر تینوں ممالک کے قومی ترانے  بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلو اور تقاریر پیش کرکے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔بچوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی لباس زیب تن کرکے اور تینوں ممالک کے پرچم لہرا کر بھائی چارے ، محبت اور یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور امن و سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی اعتماد، اتحاد، امن اور تعاون کے نئے دور کی علامت ہے ۔ تینوں ممالک کا اتحاد باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا مظہر ہے جبکہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔ معاہدہ مستقبل میں پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز یوسف چھینہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوستی، امن، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...