سعودیہ ، ترکیہ ، پاکستان میں روابط مستحکم ہوں گے :ثاقب خورشید
سعودیہ ، ترکیہ ، پاکستان میں روابط مستحکم ہوں گے :ثاقب خورشید معاہدہ باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے ، تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اہم اور مثبت پیش رفت ہے ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ممالک، ایک عزم اور مشترکہ دفاع کا تصور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے ۔ دفاعی تعاون سے تینوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کے نئے راستے کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں، موجودہ تعاون ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے ساتھ پاکستان کی سفارتی و دفاعی حیثیت کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments