محکمہ ہائی وے میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض : اسدالرحمان
مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے موقع پر محکمہ ہائی وے مظفرگڑھ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایکسین ہائی وے اسدالرحمان، سب انجینئر مدثرالحسن اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایکسیئن ہائی وے اسدالرحمان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا، اس لیے ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی محافظ ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ سب انجینئر مدثرالحسن نے کہا کہ 14 اگست عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے ، پاک فوج اور دیگر محافظوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments